ایک تصویر ایک کہانی
یہ تصویر ماسٹر محمد لطیف کی ہے جو چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے اور سانحہ ساہیوال کے مقتولین کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے آیا ہوا ہے ماسٹر لطیف میکلوڈ روڈ پر سلائی مشینوں کا ماسٹر تھا اور چونگی امرسدھو سے میکلوڈ روڈ پر کام کرتا تھا۔ لطیف نے بتایا کہ اس کے چھ بچے ہیں چار بیٹیاں ہیں اور دو بیٹے جو ابھی چھوٹے ہیں ۔ لطیف میکلوڈ روڈ سے اپنے گھر آ رہا تھا کہ فیروز پور روڈ پر ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ٹانگیں کام کرنا چھوڑ گئی ہیں اب وہ بھیک مانگتا ہے کیونکہ کمانے والا کوئی نہیں ہے ۔ لوگ اس کی مدد کرتے ہیں اور وہ تین سے چار سو روپے روزانہ سے کام چلا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ کوئی ایم این اے ایم پی اے مدد نہیں کرتا وہ اس حالت میں بھی ان کے پاس جاتا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ اب مانگ کر گزارہ کر رہا ہے۔(تصاویر: عابد حسین)