نئے پاکستان میں لوگوں کا فیملی سمیت باہر نکلنا مشکل ہو گیا: نرگس خان
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صد نرگس خان نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان اور مدینہ کی یاست بنانے کے دعوے کرنے والوں کے دور میں آج بچے اپنی مائوں اور شوہروں کے ساتھ نا حق قتل ہو رہے ہیں اور حکمرانوں کواس بات کا ذرا سا بھی احساس نہیں ہے ان کے نئے پاکستان میں لوگوں کا اپنے بچوں اور فیملی سمیت گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 124شہباز محمود بھٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر شہناز کنول اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔