بری فوج کے جوانوں سے خطاب
ہماری اس کے علاوہ کوئی اور خواہش نہیں ہے کہ ہم امن و امان کے ساتھ رہیں۔ دوسروں کو امن و امان سے رہنے دیں اور بیرونی مداخلت کے بیغر اپنے عقیدہ کے مطابق اپنے ملک کو ترقی دیں اور عام انسان کی زندگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ بے شک یہ بہت کٹھن کام ہے لیکن اگر ہم شوق اور خلوص سے کام کرنے کا عزم کر لیں اور ہم اپنی قوم کے اجتماعی مفاد کی خاطر بڑی سے بڑی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو ہم اپنا نصب العین بہت جلد حاصل کر لیں گے۔
(بری فوج کے جوانوں سے خطاب: 21 فروری 1948ئ)