نارنگ میں تجاوزات کی بھرمار
مکرمی! حکومت ناجائز تجاوزات کے خلاف پورے ملک میں کامیاب آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ نارنگ منڈی میں بے شمار ناجائز تجاوزات میں تاحال کوئی آپریشن نہیںہوا جبکہ یونین کونسل گھڑیال کلاں کے قدیمی گائوں بھول چک میں صدیوں پرانے قبرستان پر 20 خاندانوں نے طویل عرصہ سے 20 کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کرکے مکانات تعمیر کر رکھے ہیںاور مال مویشی کیلئے وسیع و عریض حویلیاں بنا رکھی ہیں۔ دیہاتیوں کے شدید احتجاج پر میڈیا میں آواز بلند کی گئی تو اے سی مریدکے نے خود دورہ کیا اور وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔ دو سال بیت گئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے التماش ہے کہ وہ خصوصی نوٹس لیں اور قبرستان کی 20 کنال اراضی کو واگزار کرائیں تاکہ قبرستان کی بے حرمتی بھی نہ ہو سکے۔(قمر گولاٹی۔ نارنگ منڈی)