کرتار پور کا ریڈور
مکرمی! کرتار پور کاریڈور پاکستان کیلئے ایک سکھ اور قادیانی سٹیٹ یا اسرائیل بنتانظر آ رہا ہے۔ اس اقدام سے گولڈن ٹمپل کی مرکزیت ختم کرکے بھارتی لابی نے سکھوں کو نئی راہ دکھا دی ہے اور بھارتی بلا ہمارے سر منڈھ رہی ہے اور یہ کام آناً فاناً ہو گیا ہے جس پر ایک بھی آدمی کا خون نہیں بہا جب کہ کشمیر جس پر لاکھوں قتل ہو چکے ہیں روزانہ درجنوں شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔ اس پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ مکمل خاموش بلکہ نظر آتی ہے جہاں درجنوں کشمیری شہید و زخمی ہو رہے ہیں۔ پیلٹ گنوں سے ان کاوجود چھلنی کیا جا رہا ہے۔ خواتین و بچوں کو بخشا نہیں جا رہا۔ کشمیر ہماری شہرگ ہے اس پر ان لوگوں کو سانپ کیوں سونگ جاتا ہے۔ (پروفیسر محمد نواز گائوں دھکڑ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات)