ہمارے ایک بیچ میٹ زیریں پنجاب کے ایک ضلع میں کلیدی پوزیشن میں تھے۔ بنجر زمینوں کی الاٹمنٹ شروع ہوئی تو خود بھی ہاتھ رنگے اور اعزہ و اقرباء کو بھی خوب نوازا۔ پکڑے گئے تو گوشہ نشین ہو گئے اور گلوخلاصی ہوتے ہی باہر جا بسے تھے۔ بھلے دنوں میں راقم کو ایک بار ان کا مہمان بننے کا موقع ملا تھا۔ غسل کیلئے واش روم گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ استعمال شدہ صابن کی پتلی سی تہہ نئی ٹکیہ کیساتھ چپکا رکھی تھی۔ میں آج تک سمجھ نہیں پایا کہ ذاتی اخراجات میں کنجوسی کی حد تک کفایت شعار شخص سرکار کے مال پر حاتم طائی کیسے بن گیا؟
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024