فقیر بائی پاس پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قیام کی باقاعدہ منظوری
نارنگ منڈی (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس حکام نے نیو کالاخطائی لاہور روڈپر فقیربائی پاس (گجرچوک) میںپٹرولنگ چیک پوسٹ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے گذشتہ روز پٹرولنگ افسران نے دورہ کیااورکہاکہ چیک پوسٹ کیلئے جگہ ملتے ہی بلڈنگ کی تعمیرکاکام شروع کردیاجائے گا واضح رہے کہ شہری حلقوںکے پرزور مطالبہ پر پٹرولنگ حکام نے چیک پوسٹ کی منظور ی دے دی ہے۔