عمران کی قیادت میں کرپشن کیخلاف احتجاج جاری رہے گا: عبدالکریم کلواڑ
لاہور ( پ ) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کیخلاف جہاد جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچائے بغیر اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گی۔ ہماری قیادت نے کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا اب عوام انتخابات میں ان سے ہر ظلم کا حساب لیں گے۔ تحریک انصاف کی جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی۔ پاکستان کا مقدر کرپشن اور لوٹ مار نہیں۔ ترقی اور خوشحالی ہے۔