طلباء حقوق کے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے: مظفر آباد میں ریلی
مظفرآباد (صباح نیوز) مظفر آباد میں طلباء یونین بحالی،یکساں تعلیمی نصاب،سکالر شپ میں کرپشن سمیت 15نکاتی مطالبات کے حق میں جموں وکشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی اپر اڈہ سے سنٹرل پریس کلب تک، طلباء حقوق ریلی نکالی گئی۔ جس میں مظفرآباد بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ ریلی سے مرکزی صدر این ایس ایف کامران بیگ، سردار طلحہ، ملک الیاس، یاسر یونس، زمرد اشرف، ناصر لیاقت، اجمل حمید، نعمان سردار کامریڈ مقصود، عاصم رفیق، عرفان خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء حقوق کے 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے اگر 15مارچ تک طلباء کے طائز ڈیمانڈ پر عمل نہ ہوا تو پورے آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔