نواز شریف ملک کی ترقی کے ضامن ، جہاں بھی جاتا ہوں ان کی خوشبو آتی ہے: خرم دستگیر
گوجرانوالہ (آن لائن) وزیر دفاع خرم دستگر نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کی ترقی کے ضامن ہے جہاں بھی جاتا ہوں نواز کی خوشبوں آتی ہے ان خیالات کا اظہار خرم دستگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام سمجتی ہے کہ نواز شریف ملک کی ترقی کی ضامن ہے اور انہوں نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ۔ کیا سابق صدر آصف علی زرداری ملک کی ترقی کے ضامن ہے ؟ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا پورے ملک میں ایک یونین کونسلر بھی نہیں ہے اور پھر بھی پورے ملک کا امن خراب کیا ہوا ہے یہ دشمن کی ایک چال ہے لیکن قوم نے لاہور مال روڈ کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔