کویت میں مقیم پاکستانیوں کا پی آئی اے پروزاوں کی معطلی پر اظہارتشویش
کویت سٹی(این این آئی)کویت میں مقیم پاکستانیوں نے یکم فروری 2018ء سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی کویت لاہور پروازیں معطل کرنے کی اطلاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانیوں نیکہاکہ کویت پر عراق کے غاصبانہ قبضے سے قبل صرف کراچی کیلئے پروازیں چلتی تھیں۔ جنگ کے بعد لاہور کیلئے پروازوں کے اضافے نے پاکستانیوںمیں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی۔ پاکستانیوں کاکہناتھاکہ وہ پی آئی اے ہی سے سفر کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ اس سے قبل کویت پشاورپرواز معطل کی گئی۔ پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان اور پی آئی انتظامیہ سے اپیل کی کہ کویت لاہور سیکٹر کیلئے پروازوں کی منسوخی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی قومی ایئرلائنز سے سفر سے محروم نہ کیا جائے۔