حضورؐ کی زندگی امت کیلئے مشعل راہ ہے: شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضورﷺ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث مسلمان مسائل کا شکار ہیں۔ نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ کر ہم پستی کی جانب جارہے ہیں۔ نئی نسل کو اسلام سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔