دائرہ دین پناہ میں نوجوان کی انسداد پولیو ٹیم سے بدتمیزی‘ ہاتھا پائی‘ لیڈی ہیلتھ سپروائزر پر تشدد
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)بنیادی مرکزصحت518ٹی ڈی اے کے ملازمین سے پولیوڈیوٹی کے دوران نوجوان کی بدتمیزی،ہاتھاپائی،لیڈی ہیلتھ سپروائزرپرتشدد،سنگین نتائج کی دھمکیاں،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق بنیادی مرکزصحت ہسپتال518ٹی ڈی اے کے ملازمین ایمبولینس ڈرائیورمحمدنعیم ریاض،لیڈی ہیلتھ سپروائزراوردیگرملازمین کے ہمراہ علاقہ میں پولیومہم پرتھے کہ جاویداقبال برارنے آکربدتمیزی کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرکوگالم گلوچ کے علاوہ ہاتھا پائی پر آ گیا بلاآخرتشددکانشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔