لڈن میں کم سن لڑکے کی نوجوان لڑکی سے شادی اطلاع پر پولیس کارروائی شروع
وہاڑی(نامہ نگار)تھانہ لڈن کی حدود میں نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ نا بالغ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی، تفصیل کے مطابق قاسم سکنہ کھجی والا کے سات سالہ کمسن اور نا با لغ بیٹے علی وقاص کی شادی اپنی 19 سالہ کزن کے ساتھ کھجی والا میں ہو ئی نابالغ دلہا وقاص اور دلہن ایک ہی گاؤں کے رہائشی اور آ پس میں کزن تھے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ شادی جا ہلانہ رواج وٹہ سٹہ کے تحت کی گئی ہے اس غیر قانونی اور غیر شرعی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ لڈن صادق بلوچ نے کا رروائی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لڈن کے علاقہ اڈہ کھجی والا میں علی وقاص ولد قاسم علی کاٹھیا بعمر 7/8سال کی ساجدہ بی بی بعمر 19سال سے شادی ہوئی پولیس کو اطلاع ملی تو موقع پر پہنچی اور چائلڈ میرج ریسٹرکشن ایکٹ 1929ء کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا،تھانہ میں رپٹ نمبر 14/18درج رجسٹر ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔