نیوزی لینڈ کی وزیراعظم امید سے جون میں ننھے مہمان کی آمد متوقع
کینبرا(این این آئی) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاکینڈا ارڈرن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو مرحومہ کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں مگر ایک حیرت انگیز مماثلت دونوں کا وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ امید سے ہونا بھی ہے۔ ارڈرن امید سے ہیں جب کہ بینظیرنے بھی اپنی ایک بچی اس وقت جنم دی جب وہ پاکستام کی وزیراعظم تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاکینڈا ارڈرن نے خوش خبری سنائی کہ وہ اْمید سے ہیں۔ وہ آئندہ جون میں بچے کو جنم دیں گی۔ سنہ 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی حاضر سروس خاتون وزیراعظم امید سے ہیں۔ 1990ء میںوزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹو نے اپنی بیٹی بختاورکو اس وقت جنم دیا تھا جب وہ وزیراعظم تھیں۔