تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے ناقابل شناخت لاش برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے‘ اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی‘ پولیس کے مطابق لاش ناقابل شناخت ہے اور اس کا بازو اور ٹانگ بھی کٹی ہوئی ہے اور تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں‘ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر کے سرد خانے میں رکھوا دی اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔