پنجاب بھر میں بزنس ٹو بزنس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے: شیخ علائوالدین
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل لاہور میں پاکستان اینڈ انڈونیشیاء بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا تھا، بزنس فورم میں انڈونیشیا ء کے سرمایہ کاروں کے ایک بڑے گروپ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بی ٹو بی کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز، ایکسپو سینٹر میں پاکستان کوٹنگ شو کے نام پر منعقد کی جانیوالی ایک نمائش میں بحیثیت مہان خصوصی کیا۔ نمائش میںصدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک طاہر جاوید ملک،وائس پریزیڈینٹ ذیشان خلیل،سابقہ صدر چیمبرعبدالباسط،سابقہ سکرٹری جنرل آف سارک رحمت اللہ جاوید،صدر بی او ایم محمد آصف علی اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے تجارت سے منسلک تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔