کنٹرول لائن ایل او سی:بھارتی جنگی جنون، فائرنگ جاری، ماں بیٹا سمیت4شہید،14زخمی، ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر طلبی
سیالکوٹ/ چونڈہ/ شکر گڑھ / لاہور (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) ورکنگ باو¿نڈی اور کنٹرول لائن پر تیسرے روز بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے تین سالہ بیٹا اور ماں سمیت 4 افراد شہید جبکہ رینجرز کے 2جوانوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کے روز بی ایس ایف نے ورکنگ باو¿نڈری پر سیالکوٹ چاروا، بجوات، باجرہ گڑھی، ہرپال، سچیت گڑھ اور چپراڑ سیکٹرز پر تیسرے روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بجوات سیکٹر کے گاو¿ں پٹولی میں ایک مکان پر بھارتی گولہ گرا جس کے نتیجہ میں 27سالہ نجف بتول اور اسکا تین سالہ بیٹا علی حیدر جبکہ سی ایم ایچ ہسپتال میں زخمی محمد سرور شہید ہو گئے۔ بی ایس ایف کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی چوکیوں کے نشانے لے کر ان پر شدید بمباری کی۔ بجوات سیکٹر کے گاو¿ں چک سانتھل میں 22سالہ واجد شاہ اور اس کی بیوی20سالہ مدیحہ شاہ، اسی سیکٹر کے گاو¿ں پنڈولی میں 8سالہ حیدر شاہ، 14سالہ محمد رفیق، دھول ملانے میں 36سالہ رخسانہ بی بی، 75سالہ مہران بی بی، 45سالہ محمد مشتاق، 10سالہ مافیہ بی بی، 24سالہ طیبہ بی بی، بھٹولی گاو¿ں میں 45سالہ زینب بی بی، 45سالہ شمائلہ بی بی، 45سالہ غلام سرور اور رینجرز کے دو جوان نوید انور اور سخاوت شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے ورکنگ باﺅنڈری کے دیہات دھول ملانے ، رس پور،چپراڑ ، عمرانوالی ، ہرپال ، باجڑہ گڑھی ، چاروااور دیگر دیہاتوں سے مکینوں کی خواتین اور بچوں ومویشیوںسمیت محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے اور بھارتی فائرنگ وگولہ باری کی وجہ سے درجنوں مویشی بھی ہلاک وزخمی ہوئے اور لوگوں کے گھروں ، مساجد اور دیگر عمارتوں کو نقصانات ہوئے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کے مطابق انتظامیہ نے 140دیہاتوں کے مکینوں کو کشیدہ حالات کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور چپراڑ ، ڈالووالی ، بجوات اور راجہ ہرپال میں چار ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے جمعرات اور جمعہ کے روز بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے تین خواتین سمیت آٹھ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ این این آئی کے مطابق پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ، باگسر اور خانجر سیکٹرز میں ورکنگ با¶نڈری میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے تازہ واقعہ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ساٹھ سالہ بیگناہ شہری محمد علی شہید جبکہ چھ سالہ چمن بی بی اور ستائیس سالہ ماریہ زخمی ہوئیں۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ چونڈہ سے نامہ نگار کے مطابق انجمن طلباءاسلام چونڈہ کے زیراہتمام پریس کلب چونڈہ کے سامنے ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سابق مرکزی صدر انجمن طلباءاسلام شہزاد بٹ نے کی۔ احتجاجی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت کالج و سکول کے طلباءسمت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شکر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ڈی سی نارروال علی عنان قمر‘ ایم پی اے رانا منان اور اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کرکے بھارتی گولہ باری کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید زخمی سردار موضع کرول کو 75 ہزار روپے اور دیگر تین زخمیوں کو 25 ہزار روپے کی امدادی رقم کے چیک حوالے کئے۔ انہوں نے کہا فصلوں‘ مکانات اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد نقصان کے ازالہ کیلئے متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی۔ مسلم لیگی رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین ایم پی اے نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ دیہات سکھو چک اور سنگراں کا دورہ کیا اور گولہ باری کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا گزشتہ 3 روز کے دوران متعدد پاکستانی شہری شہید جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے۔ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور متاثرین کی امداد کیلئے 7 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو مفت ٹرانسپورٹ‘ کھانا‘ جانوروں کیلئے چارہ اور طبی سہولیات کے علاوہ ریسکیو 1122 اور لائیو سٹاک کی موبائل ٹیمیں ڈیوٹیاں انجام دے رہی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی حکام نے الزام لگایا کشمیر کے متنازعہ علاقے میں پاکستانی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین عام شہریوں سمیت سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔انڈیا کے دفاعی ترجمان نے ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت مندیپ سنگھ کے طورپر کی ہے۔ انڈین اہلکار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو عام شہری 17 سالہ گورا رام اور 45 سالہ گور سنگھ بھی ہلاک ہوئے۔