سی آئی اے سٹاف وہاڑی کا کلب روڈ میں چھاپہ‘ موبائل ٹاور کا چوری شدہ سامان قبضہ میں لے لیا‘ مبینہ ملزم فرار
وہاڑی(نامہ نگار) سی آئی اے سٹاف کا چھاپہ، کلب روڈ میں ٹیم نے موبائل ٹاور کا چوری شدہ سامان قبضہ میں لے لیا،اورمبینہ ملزم پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ان کے قبضے سے برآمد سامان مالیت تقریباًڈیرہ کروڑ روپے بتائی جا تی ہے انچارج سی آئی اے سٹاف رائے عارف علی کھرل نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے مبینہ ملزم جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔