ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا گیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے قسور کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ اسی علاقہ میں چوروں نے ساجد کا گیس میٹر چوری کرلیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے چوروں نے احمد کی موٹرسائیکل‘ رمضان کے گھر سے پونے دو لاکھ کے زیورات‘ نقدی و سامان جبکہ وحید کا موبائل فون چوری کرلیا۔ تھانہ نیوملتان کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے شاہین الماس کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات‘ نقدی و سامان چوری کرلیا۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے جاوید کا موبائل فون چوری کرلیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوئوں نے عبدالرحمن سے موٹرسائیکل و نقدی لوٹ لی۔ اسی علاقہ سے چوروں نے واپڈا کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔ تھانہ قادرپور راں کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے وقاص کی موٹر سائیکل‘ مشتاق کی دکان سے 15ہزار کا سامان اور حسن کا گیس میٹر چوری کرلیا اور فرار ہو گئے۔