مختلف شہروں میں لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ، بچے پر تشدد
لاہور (نامہ نگاروں سے ) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہوگئے، لوٹی گئی سم واپس مانگنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، تھانہ بھکھی کے علاقہ قصبہ فیروز ٹواں میں دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکوئوں نے جامع مسجد اہلحدیث (بڑی ) کے قریب حافظ ظہور کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور بڑی تسلی سے گھر کی تلاشی کے دوران 5 لاکھ روپے نقدی، لاکھوں مالیت کے طلائی زیوارت ، قیمتی موبائل فون لوٹ لیے یرغمال بچے نے ڈاکوئوں سے موبائل سم واپس مانگی تو ڈاکوئوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ریلوے روڈ کے دکاندار ملک عرفان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو دی گئی عرضداشت میں کہا ہے کہ گزشتہ رات چور میری دوکان کے تالے توڑ کر تیس ہزار روپے مالیت کی مرغیاں چوری کرکے لے گئے ملک محمد عرفان نے ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر سے چوری کی مذکورہ واردات ٹریس کرکے چوری ہونے والے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ پھلرواں چوک کے نامہ نگار کے مطابق صفدر آباد کے نواحی گائوں جھنڈیانوالی کے محکمہ مال کے پٹواری امجد علی کار حویلی میں کھڑی تھی چور حویلی کے اندر داخل ہوئے اوروہاں موجود کار لے کر فرار ہوگئے، مریدکے سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ نے تھانہ صدر کے علاقہ شیخوپورہ روڈ، نارووال روڈ اور کالاشاہ کاکوکے علاقوں میں اودھم مچا رکھا ہے، اسی گروہ نے صحافی سید عاصم علی بخاری، معروف تاجر چودھری نجیب الرحمان، فیروزوالہ کے سینئر وکلاء کو باری رائس ملز کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے 80 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے، اسی مقام پر ڈاکوئوں نے آڑھتی میاں وحید اصغر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ڈاکوئوں نے جی ٹی روڈ پرکامونکے کے تاجر سے ہزاروں کی نقدی لوٹ لی شہریوں کا وارداتوں کی روک تھام کے لئے اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔