ملتان پولیس ودیگر حساس اداروں کی تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی ریہرسل
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پرایس ڈی پی اوممتاز آباد عبدالرحیم لغاری کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ممتازآباد انسپکٹر قسورحسین اور ملتان پولیس کی ٹیموںنے تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں واقع امام بارگاہ میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی ۔ یہ ریہرسل امام بارگاہ میں کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔اس مشق میں سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 ،فرانزک سائنس ،ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے بھر پور شرکت کی۔ظمین امام بارگاہ اور عوام نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا۔عبدالرحیم لغاری نے متظمین امام بارگاہ اور عوام کو بریف کیا اور اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کیصورت میں فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔