ڈاکو دن دیہاڑے پٹرول پمپ سے ساڑھے 3لاکھ‘ رائفلیں اور موبائل چھین کر فرار
گگومنڈی(نامہ نگار)تین ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے مصروف ترین روڈ پر موجود پٹرول پمپ پرلوٹ مار۔ساڑھے تین لاکھ روپے،تین رائفلیں اورتین موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ گگومنڈی کی حدود میں ڈکیتی وچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرعوام میں خوف وہراس پایاجانے لگا۔ گزشتہ روز6/7بجے تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوگگومنڈی کی مصروف ترین جملیراروڈپرموجوداللہ توکل پٹرول پمپ پرآئے اورپمپ پرموجوتمام افرادکواسلحہ کے زور پر یرغمال بناکرساڑھے تین لاکھ روپے نقدی،تین رائفلیں اور تین عددموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام نظرآرہی ہے۔