چائلڈ پروٹیکشن کا گرینڈ آپریشن، بھیک مانگتے اور لاوارث بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
ملتان( لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو نے گرینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہر کی تمام اہم مارکیٹیں، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ بچوں کو اور گراؤنڈز میں بھیک مانگتے اور لاوارث حالت میں بچوں کو پکڑتے ہوئے انہیں اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ بچے غلط ہاتھوں میں جانے سے محفوط رہ سکیں۔ ان بچوں کا تعلق شجاع آباد، مظفر گڑھ ، جتوئی، مخدوم رشید، پتوکی، بورے والا اور ملتان سے ہے جبکہ ان بچوں میں آٹھ بچوں کے ورثاء کو تلاش کرکے بچوں کو ان کے حوالے کردیا ہے علاوہ ازیں 9گونگے بہرے بچے جو گزشتہ 4سال سے ادارے میں رہائش پذیر ہیں ان بچوں کو لاہور سے ملتان شفٹ کیا گیا جن کے ورثاء کی تلاش جاری بچے ادارے میں رہائش پذیر ہیں۔