رنگ محل: گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا‘ امدادی ٹیموں نے قابو پا لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ رنگ محل کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا معلوم ہو اہے کہ تھانہ رنگ محل کے علاقہ پانی والاتالاب سیٹھاں والی گلی میں اسلم نامی شہری کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا آگ لگنے سے گھر کی چھت بھی نیچے گر گئی تاہم قوخوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔