انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں انڈر19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
ویلنگٹن (اے پی پی) انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرک ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے بھی اپنے آخری میچز جیت کر فتح کا مزہ چکھ لیا۔انگلینڈ نے نہ صرف کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی بلکہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی، گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 نے جنوبی افریقہ انڈر 19 کو 71 رنز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا