پاکستان اور ہاکی ورلڈ الیون کے مابین دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا
لاہور(آئی این پی) ہاکی ورلڈ الیون کیخلاف لاہور میں دوسرے میچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،10سال کے طویل عرصے کے بعد دنیائے ہاکی کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کی کہکشاں جگمگائے گی۔کراچی کے بعد لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کیخلاف دوسرے میچ کا(آج)اتوار کو کھیلا جائے گا،جس کیلئے اسٹیڈیم کی تزئین آرائش کا کام زوروشور سے جاری ہے۔ٹرف اور نشستوں کی دھلائی جبکہ گول پوسٹ کی مرمت مکمل کر لی گئی ہیں،میچ کے کامیاب انعقاد کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گے ہیں۔اسٹیڈیم میں رنگ جمانے کیلئے اسکولز اور کالجز کے طلبا و طالبات سمیت اسپورٹس فیملی کا داخلہ مفت ہوگا۔