یتیم طلباء کو موٹر وے کے سسٹم بارے معلو ما ت دینا ہو گی ، قاضی صابر
دھریالہ جالپ(نامہ نگار))یتیم طلباء کو موٹر وے کے سسٹم اور معاملات بارے معلومات دینے اور سالٹ رینج ایریا کی سیر کروانے کا مقصد انکے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹروے قاضی محمد صابر اور آپریشن آفیسرمحمد اشرف خان نے کلرکہار میں موجود مقامی الاعجاز سویٹ ہوم کے طلباء کو سالٹ رینج ایریا میں موٹروے پویس کے مختلف شعبہ جات کے وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاضی محمد صابر نے کہا کہ بچوں کو سکول سے موٹروے پر لا کر انہیں ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا گیا ہے۔