کلر سیداں میں موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا
کلرسیداں (نامہ نگار)کلر سیداں میں موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔مسمی شیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ میں عرصہ 08 سال سے محلہ مدنی گوجرخان روڈ کلر سیداں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ رات 7/8 بجے کے قریب اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر گلی میں کھڑا کیا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے۔