عوام میاں محمد نوازشریف کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،خواجہ جہانگیر
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر صدر ملک عابد اعوان دیگر عہدیداران شیخ احسن جمیل، مبشرحسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرنے والوں کو میاں محمد نوازشریف کے کوٹ مومن ،ہری پور اور دیگر شہروں میں ہونے والے جلسوںاور بالخصوص چکوال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ عوام میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں اور وہ کسی صورت میاں نوازشریف کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اقتدار میں آنے کیلئے احتجاج کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے جو کہ میا ں برادران کر سکتے ہیں جنہوں نے انتھک محنت کر کے پورے ملک میں ترقیاتی کام کرائے بڑے بڑے منصوبے دیے جس سے عوام کو روزگار ملا مشکلات کا خاتمہ ہوا اور آئندہ الیکشن میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔