تالاب سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی
تلہ گنگ (نامہ نگار ) تھانہ ٹمن کے گائوں کوٹ گلہ میں تالاب سے ملنے والی نعش کی شناخت عبدلستار ولد فتح کان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق خوشاب سے ہے پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے متوفی کی عمر چالیس سال بتائی گئی ہے اس کے بھائی نے تھانہ ٹمن پولیس کو بتایا کہ عبدالستار 18 جنوری کے دن گھر سے نکلا تھا جسے ہم تلاش کر رہے تھے متوفی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ک ہم کسی قسم کی وئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد میت ورثا ء کے سپر د کر دی ہے۔