حضرو، مسلح ڈاکو منی چینجر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
حضرو (نا مہ نگار/ نمائندہ نوائے وقت) شہر کی معروف سیاسی سماجی سابقہ کونسلر محمد نسیم شاد جو شہر میں منی چینجر کا کاروبار کرتے ہیں ہفتے کے روز تقریبا نو بجے کے قریب اپنے گھر شہباز گڑھ سے اپنی دکان پر آرہے تھے شہباز گڑھ روڈ پر تین نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے اسلحے کے زور پر ان سے بیگ چھین لیا جس میں لاکھوں روپے پاکستانی بتائے جاتے ہیں لوٹ کر فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکابندی کی آخری اطلاع تک کوئی ڈکیت گرفتار نہیں ہوا دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔