پاکستان کو انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانا ہو گی: یورپین کمشن
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپین کمشن نے جی ایس پی پلس نظرثانی رپورٹ پارلیمنٹ کو بھیج دی۔ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی نظرثانی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق کمشن نے کہا ہے کہ نیشنل کمشن آف ہیومن رائس اور نیشنل ایکشن پلان مثبت ہے۔ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل اور جنسی جرائم کے خلاف قانون سازی مثبت قدم ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں، خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق اقدامات ناکافی ہیں۔ ایم ای پی سجاد کریم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانی ہو گی۔