تحریک انصاف کا قانون ختم نبوت میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور ایوان میں بحث کا مطالبہ
اسلا م آباد(آئی این پی) تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں ختم نبوت قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور ایوان میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ یہ مراسلہ رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے تحریر کیا گیاجس میں کہاگیا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان اور دین کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ مراد سعیدکوئی کلمہ گو خواب میں بھی اس سے انحراف کا نہیں سوچ سکتا۔ اسی اسمبلی میں ختم نبوت کا بل منظور ہوا تھا۔ مراد سعید نے کہاکہ افسوس کہ اسی اسمبلی میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی شرمناک جسارت کی گئی۔ حکمران جماعت نے خود اپنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود اس کمیٹی کی تحقیقات کو آج تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ آخر یہ مذموم حرکت کس لابی کو خوش کرنے کے لیئے کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ فوری سامنے لائی جائے اور ایوان میں اس پر بحث کی جائے ۔
تحریک انصاف مطالبہ