سابق صدر آصف زرداری کی داتا دربار حاضری‘ چادر چڑھائی منو بھائی کے گھر جا کر تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر+ این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے داتا دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ ان کے ساتھ پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن سمیت نوید چودھری‘ افنان بٹ بھی تھے۔ آصف علی زردای نے ادب‘ صحافت اور بچوں کی فلاح کیلئے خدمات پر منو بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز زرداری نے منو بھائی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔