پاکپتن: سکول کے واش روم کی صفائی نہ کرنے پر ہیڈ مسٹریس سمیت ٹیچرز نے 16طالبات کے بال کاٹ ڈالے‘ والدین کا احتجاج
پاک پتن(نامہ نگار) سکول کے واش رومز کی صفائی نہ کرناطالبات کو مہنگا پڑگیا، ہیڈ مسٹریس سمیت سکول ٹیچرز نے16طالبات کے سر کے بال کاٹ دیئے۔والدین کا احتجاج، ڈی سی کا نوٹس ، ہیڈمسٹریس سمیت سکول کا عملہ معطل ،والدین نے احتجاج کیا ہے۔ نواحی گائوں سوماکے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں سکول کے باتھ روم، کمروں کی صفائی اورسر کے بالوں میں کنگھی نہ کرنے پر16طالبات سر کے بال مونڈ دیئے۔بچیوں کے بال سکول کی ہیڈمسٹریس رضیہ سلطانہ اورہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر زیب کی حکم پرسکول ٹیچرز نے مختلف کلاسوں کی 16طالبات کے بال کاٹ دیئے۔