بھارت میں کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 20 اراکین اسمبلی نااہل
لاہور (نوائے وقت نیوز) بھارتی الیکشن کمشن نے سرکاری خزانے سے فائدہ اٹھانے اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 20 اراکین پارلیمٹ (ایم ایل ایز) کو نااہل قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نااہل قرار دیے جانے والے اراکین کا تعلق عامآدمی پارٹی سے ہے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری خزانے سے فائدہ اٹھایا۔ اس اقدام سے عام آدمی پارٹی کی سیاست کو دھچکا لگے گا۔ عامآدمی پارٹی پر ایک اور الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے فائدہ دینے والے محکموں کے بڑے عہدے اپنے پاس رکھے جبکہ حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے ذاتی مقاصد اور مفادات کے لیے استعمال کیا۔
بھارت/ اسمبلی نااہل