مصری صدر کا 2018ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان
قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا میں عہد کرتا ہوں آنے والے صدارتی انتخاب شفافیت اور غیرجانبداری کی عمدہ مثال ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا قوم نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی میں نے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا۔