اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں فلسطینی گھرانے نے اپنے ہی رکن کو ہلاک کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطین میں ایک کنبے نے اپنے گھر کے ایک فرد کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے الزام عائد کیا تھا کہ مقتول نے اسرائیل کی طرف سے اس کے تین افرادکو کوشہید کرنے میں معاونت فراہم کی تھی۔ اس گھرانے کی طرف سے کہا گیا کہ احمد بارہوم کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ گولی کس نے چلائی۔ اس کنبے نے اس یقین کا اظہارکیا کہ ان کا بیٹا مجرم تھا۔