ڈی سی او ریلوے کا چھاپہ‘ 4من مضر صحت حلوہ پکڑا گیا‘ عوام ایکسپریس کے ڈائننگ کار منیجر کو 5ہزار روپے جرمانہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے سعیداحمد نے اچانک چھاپہ مار کر 4من ناقص سوہن حلوہ قبضہ میں لے کر ٹرین کے ڈائننگ کار منیجر کو 5000روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی او ریلوے کو اطلاع ملی تھی کہ عوام ایکسپریس کا ڈائننگ کار منیجر ناقص سوہن حلوہ کی فروخت میں ملوث ہے جس پر انہوں نے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس پر خانیوال سٹیشن پر پہنچ کر اچانک چھاپہ مارا تو ٹرین کی ڈائننگ کار میں 160 کلو ناقص سوہن حلوہ موجود تھا جس کو ڈی سی او نے قبضہ میں لے لیا اور ڈائننگ کار منیجر کو 5ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
حلوہ