سانحہ قصور کے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف ایپکا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی احتجاجی ریلی
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ایپکا یونٹ کے زیر اہتمام قصور واقعہ کے مجرموں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے سرپرست اعلیٰ محمد سرفراز، صدر محمد اطہر اقبال، سینئر نائب صدر رانا شاہد، جنرل سیکرٹری رانا اسد، صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اقبال طائر و دیگر نے خطاب کیا۔ اور زینب کے قاتلوں کو پکڑ کر کڑی سزا کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی ریلی