ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن کا دورہ ملتان ڈسٹرکٹ جیل کی سالانہ انسپکشن کی
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشراحمد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی سالانہ انسپکشن کی۔ اس موقع پر انہیں جنرل سلامی دی گئی۔ انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جیل کا کھانا و ریکارڈ چیک کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طارق محمود‘ عارف نثار و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انسپکشن