چودھری نثار نے ہر مشکل وقت میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یونین کونسل گرجا کے چئیرمین راجہ الطاف قادر نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان پر الزاما ت لگانے والے اپنے ماضی کو سامنے رکھیں ۔چودھری نثار نے ہر مشکل وقت میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے۔ ان کے خلاف بیان بازی نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ان کی حق گوئی اور بے باکی کے اپنے علاوہ پرائے بھی معترف ہیں۔ بحثیت اپوزیشن لیڈر اور بحثیت چئیرمین پی اے سی ان کی خدمات کو سب نے سراہا ہے ۔چودھری نثار نے کبھی خوشامد کو فروغ نہیںدیا اور ہمیشہ حق و سچ کی بات کی۔ خطہ پوٹھوار کے عوام کو ان پر فخر ہے انہوںنے کبھی عوامی امنگوں کا سودا نہیں کیا۔ چودھری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو دوسروں پر تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔