نوشہرہ راجوری میں چرچ پر حملہِ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے،محمد عبداللہ گل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت میں مسلم عبادت گاہوں کے علاوہ مسیحی عبادت گاہیںبھی محفوظ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی مسیحی برادی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ راجوری میں ہندوشدت پسندوں نے ایک چرچ پر حملہ کر دیا اور اسے اگ لگا دی۔یہ حکومتِ بھارت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بھارت کہنے کو تو اپنے اپ کو ایک سیکولر ملک کہلواتا ہے لیکن اند ر سے وہ تحریکِ آزادیِ کشمیر کو دبانے کے لئے عبادت گاہیں جلانے تک سے گریز نہیں کرتا ۔ انہوں نے مزید کہابھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جسے عالمی برادری نظر انداز کر رہی ہے۔ امریکی صدرٹرمپ کو بھارت میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق نظر نہیں آتے کیوںکہ بھارت اور امریکہ مسلمانوں پر ظلم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جار ہا ہے۔