جلالپور پیروالا میں نویں کلاس کا طالب علم اغوائ
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)نویں کلاس کا طالب علم اغوائ،مقدمہ درج۔ موضع حافظ والا کے غلام نازک نے صدرپولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا15سالہ بیٹا محبوب عالم جو کہ نویں کلاس کا طالب علم ہے۔وہ سکول سے چھٹی کے بعد گھرواپس آیا ۔اور کپڑے تبدیل کرکے گھر سے باہرچلا گیاپھرواپس نہ آیا ہے۔ نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا ہے ۔ مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔