سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس کل ہونگے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ و قومی اسمبلی کے دونوں اجلاس کل پیر کوشروع ہونگے ۔ سینٹ کا اجلاس تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔قومی اسمبلی میں کراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ سینٹ اجلاس کا 47 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔ ایوان بالا میں وزیر داخلہ سے لا پتہ افراد کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ حکومتی اتحادی سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ تعلیمی نصاب میں ’’ عقیدہ ختم نبوت ‘‘ شامل کرنے کی قرار داد پیش کریں گے ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر بھی بحث ہو گی ۔ نقیب اللہ محسود کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت سے منگوائی گئی ہے۔ وزیر داخلہ دونوں ایوانوں کو اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
سینیٹ/ اسمبلی