سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ کی تقریب آج ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے سانحہ باچہ خان یونیورسٹی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب آج بروز جمعرات جناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر محمد اختر نواز گنجیرا ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، تمام ملازمین اور قومی کھلاڑی شرکت کریں گے۔