نیب اور نجی شعبے کے مختلف تعلیمی و طبی اداروں کے مابین  6  معاہدے

Feb 21, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو( نیب) اور نجی شعبے کے مختلف تعلیمی و طبی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 معاہدوں پر نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد دستخط کئے گئے  چیئرمین نیب کے ویژن کے تحت نیب کے مختلف اداروں سے مزید باہمی معاہدے زیر تکمیل ہیں۔ جن کا مقصد باہمی تعاون سے کارکردگی اور خدمات کا معیار بہتر بنانا اور نیب کے ملازمین کے لیے سہولیات اورآسانیاں پیدا کرنا ہے۔قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر،  پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹیبلیٹی  سیداحتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر فرمان اللہ  ،چیئرمین نیب  کے مشیر ظفر اقبال، کی موجودگی میں ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او  ،  شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصر، عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے  مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔ نیب کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔  قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر  نے اس موقع ان تمام اداروں کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا  کہ مفاہمت کے سمجھوتے کے تحت یہ ادارے   نیب ملازمین کے لیے اپنی خدمات با رعایت فراہم کریں گے۔  جس کی وجہ سے ملازمین کو تعلیمی و طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کے حصول میں ریلیف حاصل ہوگا ۔

مزیدخبریں