پنجاب کے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔
نارووال اور گجرات میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود اور پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان سمیت کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔