برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

برطانیہ نے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اُجاگر کیا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبہ کہتے ہیں فون سے تدریس متاثر ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔رشی سونک نے مزید کہا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...